یونان :خائیداری میں دو موٹرسائیکل سواروں نے ڈرائیور پر فائر کھول دیا ڈرائیور موقع پر ہلاک۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایتھنز کے مضافاتی علاقے خائیداری میں دو موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور پر فائر کھول دیا جس سے ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کو موقع پر پہنچنے کے لئے کچھ ٹائم لگ گیا اور پولیس کے وہاں پہنچنے تک ڈرائیور ہلاک ہوچکا تھا۔

بعد ازاں اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ آج 11 بجے پیش آیا حادثے کی جگہ کو چاروں طرف طرف سے گھیر لیا گیا ہے اور ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو شخص تھے جن کے پاس دو مختلف قسم کے ہتھیار تھے ایک کے پاس کلاشنکوف اور دوسرے کے پاس پستول تھا اور دونوں نے بیک وقت ڈرائیور پر فائرنگ کی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہو توپولیس سے رابطہ کیا جائے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com