یونان:کسانتھی میں پولیس نے 41 مہاجرین کو ٹرک میں سے گرفتارکرلیا۔

ترکی سے یونان میں داخل ہونے کی کی کوشش کرتے ہوئے 41 غیر قانونی تارکین وطن کو پولیس نے ٹرک سے بازیاب کرا لیا.

ٹرک کی چیکنگ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ٹرک میں 41 غیر قانونی تارکین وطن کو بند کیا گیا تھا۔

پولیس نے جب چیکنگ کی تو ٹرک کے پچھلے حصے میں بند 41 تارکین وطن سانس بند ہونے کی وجہ سے موت کے قریب پہنچ چکے تھے ۔

پولیس نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ٹرک سے باہر نکال کر فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا جبکہ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتارکرلیاگیا مزید پوچھ گچھ کے بعد ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ وہ ان تمام تارکین وطن کو ترکی سے یونان داخل کروانے کے لیے  پندرہ سو یورو وصول کرتا تھا۔

اس دوران اگر کسی تارک وطن کی موت ہوجاتی تو اسے ٹرک سے باہر پھینک دیا جاتا ٹرک ڈرائیور نے مزید انکشاف کیا کہ وہ یہ کام دو سال سے کر رہا ہے اور اس سے پہلے لاتعداد تارکین وطن کو ترکی سے یونان پہنچا چکا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بروقت کاروائی کے بعد انگلینڈ میں ہونے والے واقعے جیسے دوسرے واقعے  سے بچا گیا اگر پولیس موقع پر پہنچ کر ٹرک کی چیکنگ نہ کرتی تو ایک اور واقعہ رونما ہونے کے قریب تھا اس لئے کہ ٹرک میں موجود تارکین وطن سانس گھٹنے کی وجہ سے موت کے قریب پہنچ رہے تھے پولیس نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو تنبیہ کی ہے کہ ایجنٹوں کے جھانسے میں آکر اس طرح کے سفر سے گریز کریں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com