شدید بارشوں کے باعث خلقیدیکی اور تھاسوس میں سیلاب۔

یونان میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلاب کی کیفیت۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں خلقیدیکی اور تھاسوس شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خراب موسم کی یہ صورت حال آنے والے دنوں میں بھی برقرار رہنے کی توقع ہے۔خلقیدیکی اور تھاسوس میں شدید بارشوں کے باعث کئی سڑکیں ٹوٹ گئیں۔

جبکہ ذرائع آمدورفت بھی تقریبا بند ہوچکے ہیں ۔فائر بریگیڈ لوگوں کی مشکلات پر قابو پانے میں مصروف ہیں کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے گھروں کے مکینوں کو گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہوں پر منتقل ہونا پڑا ۔ آنے والے دنوں میں پورے ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com