اسپین کے مستقبل کا دارومدار آج کی پارلیمانی ووٹنگ پر

اسپین میں آج قانون ساز سوشلسٹ وزیراعظم پیدرو سانچیز کی وزارت عظمیٰ کی تصدیق کے لیے پارلیمان میں ووٹ دے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں نہایت کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

سانچیز کے بائیں بازو کے اتحاد کے پاس مجموعی طور پر 155نشستیں ہیں، جو 350 رکنی پارلیمان میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔

سانچیز کی کامیابی کا دارومدار مختلف چھوٹی علاقائی جماعتوں پر ہے۔ اسپین کے کاتالونیا خطے کی علیحدگی پسند جماعت نے اس شرط پر آج کی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر اتفاق کیا ہے کہ سانچیز حکومت بننے کے بعد کاتالونیا کے مستقبل پر ان سے مکالمت کریں گے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com