یونان : کرونا وائرس کا چوتھا کیس ٫عورت کو ایتھنز کے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا.

یونان :محکمہ صحت نے  کرونا وائرس کے چوتھےکیس کی تصدیق کردی۔ متاثر ہونے والوں میں دو افراد تھیسلونیکی جبکہ دو ایتھنز میں رپورٹ ہوئے جمعہ کے دن سینتیس سالہ عورت کو کرونا کی علامات کے ساتھ عتیقی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق عورت کو  ہلکی قسم کی انفیکشن ہے۔

یونان کے وزیراعظم میچوتاکس کا کہنا ہے  کہ ملک میں تمام تر حفاظتی تدابیر عمل میں لائی جائینگی اور لوگوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

متاثر ہونے والے چاروں افراد کچھ دن پہلے اٹلی سے واپس آئے تھے واضح رہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں  محکمہ صحت یونان نے لوگوں کو ہدایات دیتے ہوئے مزید بتایا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کیا جائے۔  ۔1.گھر میں داخل ہوتے ہوئے ہاتھوں کو صابن سے تقریبا بیس سیکنڈ تک دھویا جائے۔

2. اگر کسی شخص کو زکام کی علامات ظاہر ہوں تو اسے چاہیے کہ دوسرے افراد سے الگ تھلگ رہے اور فوراً  ڈاکٹر سےرابطہ کریں ۔

3.سفرکرتے ہوئے بس ٫ٹرین یا پبلک مقامات پر اگر چھینک آئے تو ناک کے سامنے ٹشو پیپر  ہاتھ یا کہنی رکھیں اور ہاتھ آنکھوں اور منہ پر نہ لگائیں

4۔واضح رہے کہ ہر قسم کا نزلہ زکام کرونا وائرس کی علامات نہیں ہے۔

5.اگر کسی شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوجائے تو ہسپتال میں دوسرے مریضوں سے الگ رہنے میں رکاوٹ نہ بنے تمام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے آپ کو پرسکون رکھیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com