اٹلی میں کورونا سے پاکستانی جاں بحق

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے بیمار ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امتیاز احمد کا انتقال میلان سے 100 کلو میٹر دور بریسیا میں ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اور اطالوی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا کے 112 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اٹلی میں عوامی اجتماعات، شادی سمیت دیگر تقریبات پر پہلے ہی پابندی تھی جس کے بعد اب اٹلی میں تمام ریسٹورنٹس بھی شام 6 بجے تک بند کردیئے جائیں گے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com