ایتھنز میں سفر: الیکٹرونک ٹکٹوں کی قیمتوں میں تبدیلی۔

اطلاعات کے مطابق ایتھنز میں سفر کرنے کے لیے جو الیکٹرونک ٹکٹ استعمال کی جا رہی ہے اس کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا اور نئی قیمتیں زون کے لحاظ سے متعارف کروائی جائیں گی ۔

اور ہر کوئی سفر کرنے والا جتنا لمبا سفر ہوگا اس کے مطابق ٹکٹ خریدے گا۔

موجودہ سسٹم کے مطابق ایک مسافر ایک سٹاپ کے بعد اترے چاہے 25 سٹاپ کے بعد اترے ٹکٹ کی قیمت ایک ہی تھی۔

نئی تجویز کے تحت یہ سسٹم ختم کر دیا جائے گا اور جتنا لمبا کوئی سفر کرے گا اس کے مطابق الیکٹرونک ٹکٹ خریدے گا۔

اس سسٹم کو نافذ العمل کرنے کے لیے جن بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے انہیں کرنے کے بعد اس سسٹم کو نافذ کیا جائے گا۔اور اس کے مطابق نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com