یونان میں کرونا وائرس سے پہلا شخص ہلاک۔

یونان محکمہ صحت کی جانب سے یونان میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے شخص کی تصدیق کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی عمر66سال تھی۔ اور وہ پاترا شہر میں ہلاک ہوا ۔دوسری جانب کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے دو افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا 38 سالہ خاتون اور اس کے بیٹے کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

دریں اثناء امریکہ نے یورپ سے آنے والے تمام مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

اس پابندی کے بعد کوئی بھی آدمی یورپ سے امریکہ نہیں جا سکے گا۔ اس پابندی پر یورپی یونین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دوطرفہ تجارت بھی متاثر ہوگی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com