پاکستان میں مزید 577 افراد کورونا کا شکار؛ مریضوں کی تعداد 4004 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4004 ہوگئی ہے۔

قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے نتیجے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4004 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی اور 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ 429 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 2004، سندھ میں 986، خیبر پختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد میں 83جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 18 مریض ہیں۔

کورونا کے 35 ہزار 875 ٹیسٹ

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3088 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com