یونان میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایمبیسی آف پاکستان ایتھنز کی جانب سے اہم پیغام۔

یونان میں پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا گیا ہے کہ

1۔ سفارت خانہ پاکستان یونان آجکل 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات کے لیے کھلا ہے۔ یونانی حکومت کی پابندی اور کمیونٹی کی حفاظت کے پیش نظر سفارت خانہ میں معمول کی قونصلر خدمات کے بجائے آن لائن خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

2۔ سفیر پاکستان کی سربراہی میں سفارت خانہ کا عملہ سفارت خانہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اس مشکل وقت میں خدمت کر رہا ہے۔ ہمیں متعدد کیس موصول ہوئے ہیں جن کو حل کیا گیا ہے۔

3۔ ہم آن لائن قونصلر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ہمیں روزانہ ہزاروں فون کال، ایمیل اور ویب سائیٹ پر پیغامات موصول ہوتے ہیں جن پر ایکشن لیا جاتا ہے۔

4۔ کمیونٹی کو سفارت خانہ میں موصول ہونے والے سینکڑوں پاسپورٹ کورئیر کے ذریعے سے بھجوائے جا چکے ہیں۔ اگر آپ کا پاسپورٹ سفارت خانہ آیا ہے تو آپ ہمیں کورئیر کے ذریعے سے اپنا ٹوکن بھجوا دیں۔ آپ کا پاسپورٹ گھر بیٹھے مل جائے گا۔

5۔ ایمرجنسی کیس میں سفارت خانہ آوٹ پاس جاری کر رہا ہے تاکہ پاکستان پروازوں کی بحالی پر ایسے درخوست گزار فورا سفر کر سکیں۔

6۔ مرحوم پاکستانی شہریوں کی میتیں پاکستان بھجوانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

7۔ ہم یونان کی تمام جیلوں اور حراستی کیمپوں کے حکام سے رابطہ میں ہیں۔ یونان کی حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قیدیوں کی حفاظت کے لیے تمام اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور تمام ملاقاتیوں پر پابندی ہے۔ اب تک کسی بھی جیل یا حراستی کیمپ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس موجود نہیں ہے۔

8۔ اگر کسی بھی کمیونٹی ممبر کو کوئی مشکل پیش آئے تو ان سے گزارش ہے کہ فورا ہم سے رابطہ کرے۔ یہ پیغام کمیونٹی کے تمام افراد تک پہنچائیں.

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com