ایئر فورس کا جہاز گرنے سے ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایئر فورس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج صبح آٹھ بج کر پچاس منٹ پر ایک تربیتی جہاز سپارتی سے سات کلومیٹر دور زمین پر گر گیا۔

جہاز کے گرنے سے ایک پائلٹ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جاں بحق ہونے والے پائلٹ کا نام نیکولا واسیلیو تھا اس کی عمر 39 سال تھی اور وہ دو بچوں کا باپ بھی تھا۔

جہاز کو جب حادثہ پیش آیا تو نکولا کا دوسرا ساتھی پائلٹ اپنے آپ کو جہاز سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ نکولا ایسا نہ کر سکا اور جہاز سمیت زمین پر گر کر ہلاک ہوگیا۔

دوسرے پائلٹ نے زمین پر گرتے ہی سگنل دیا تو امدادی ٹیمیں بہت جلد اس تک پہنچ گئیں اور اسے ہسپتال میں پہنچا دیا گیا جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہے۔

یاد رہے کہ اگر دوران پرواز جہاز کو حادثہ پیش آجائے تو سب سے پہلے وہ پائلٹ کود سکتا ہے جو پیچھے بیٹھا ہوتا ہے۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com