یونان: 34 مزید افراد کورونا کا شکار۔3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یونان میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 2207 ہوگئی۔ جبکہ اس مرض سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 105 تک جاپہنچی ۔

دریں اثنا اس موذی مرض سے 270 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو واپس جاچکے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت مئی کے وسط تک لاک ڈاؤن میں کمی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے ۔مئی سے لے کر  جولائی تک لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی کی جائے گی اس دوران آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے گا اور جس طرح کے حالات پیش آئیں گے ان کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com