ملک میں کورونا کے 990 نئے کیس سامنے آگئے، مریضوں کی تعداد 16 ہزار 817 ہوگئی۔

پاکستان  میں کورونا کے مزید 990 کیس سامنے آگئے جس کے نتیجے میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 817 ہوگئی اور 385 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 971 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 990 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 6340، سندھ میں 6053، خیبر پختونخوا میں 2627، گلگت بلتستان میں 339، بلوچستان میں 1049، اسلام آباد میں 343 جب کہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے 4105 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
ہلاکتیں

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 24 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 385 ہوگئی۔

کورونا سے متاثرہ محنت کش طبقہ کی مدد کا عزم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور پر کورونا سے شدید متاثر مزدور طبقہ کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے یوم مزدور کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یکم مئی ان مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے جانیں نچھاور کیں، یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لئے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے، ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، ترقی کے عمل میں محنت اور محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف کا احترام انتہائی ضروری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com