یونان :24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 21 نئےمریض تعداد2663 ہوگئی.1ہلاک۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق یونان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2663 ہو گئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 147تک پہنچ گئی.

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں چھ اکیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

جن افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سے گیارہ کی تشخیص ملٹری ہسپتال یونان میں ہوئی۔

واضح رہے کہ یونان نے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرنے کی منظوری دی ہے اس سلسلے میں 500 نرسیں اور500 ڈرائیور ہائر کیے گئے ہیں جو دور دراز کے علاقوں تک بھی کرونا کے ٹیسٹ کریں گے ۔

ان ٹیسٹس کا مقصد یونان میں موجود کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں تک پہنچنا اور انہیں ائسولییٹ کرنا ہے دوسری جانب آہستہ آہستہ لاک ڈاون میں بھی کمی کی جارہی ہے اور مرحلہ وار تمام اداروں اور کارخانوں کو کھول دیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com