یونان: کورونا کے شکار 2 افراد ہلاک تعداد 162 ہوگئی۔

محکمہ صحت یونان کی جانب سے جاری شدہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق یونان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 162 ہو چکی ہے۔

جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2819 تک جا پہنچی ہیں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران نو افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ وائرس 2 مزید زندگیاں نگل گیا دوسری جانب لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث  لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کیا ساحل سمندر کا رخ کرنے کی ایک اور بڑی وجہ درجہ حرارت میں اچانک اضافہ بھی بتایا گیا ہے۔

درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا لوگوں نے گرمی سے بچنے کے لئے کہ ساحل سمندر کا رخ کیا لیکن حکومت کی جانب سے لوگوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اس لیے لاک ڈون میں نرمی کے باوجود لوگوں کو احتیاط کی ضرورت ہے اور جو ہدایات حکومت کی جانب سے دی گئی ہیں ان پر عمل کرکے ہی کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com