شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان اور یونان میں عید الفطر کل ہوگی

شوال المکرم کا چاند نظر آگیا پاکستان اور یونان میں عید الفطر کل اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹٰی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران اور بحریہ کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور تکنیکی معاونت کےلیے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔

مفتی منیب الرحمن نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں چاند دیکھنے کا امکان تھا وہاں سے شہادتیں موصول ہوئیں اور ان کا جائزہ لینے میں وقت لگا۔ انہوں نے کراچی میں طیارے کے حادثے میں جانی نقصان پر اظہار کیا اور کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے دعا بھی کروائی۔

جبکہ یونان میں پہلے ہی عید کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com