پاکستان:کورونا کی تباہ کاریوں میں تیزی، ایک روز میں ریکارڈ 88 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آگئی اور ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 88 زندگیاں نگل گیا اور اب تک کے سب سے زیادہ 3039 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی اور 1483 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے 25 ہزار 56، سندھ میں 27 ہزار 360، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 540 ، بلوچستان میں 4 ہزار 193 کیسز، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 418، گلگت بلتستان 678، آزاد کشمیرمیں 251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں.

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com