جرمنی میں 20 سالہ نوجوان غیر ملکی پر بدترین تشدد۔

جرمنی میں ایک غیر ملکی نوجوان جس کی عمر 20 سال تھی پر وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے تشدد کرنے والوں کا تعلق دائیں بازو کی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس تشدد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر جرمن لوگ بھی وحشت زدہ ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بیس سالہ نوجوان کو تین آدمی وحشیا نہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں نوجوان کچھ ضربیں کھانے کے بعد زمین پر گر پڑتا ہے وہ لوگ پھر بھی اسے مارنا بند نہیں کرتے۔

اس تشدد میں نوجوان کی ناک ٹوٹ چکی ہے اور اس کے جسم پر بہت سے زخموں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ واقعہ جرمن کے شہر وزمار میں پیش آیا۔ان دنوں جرمن میں اے ایف ڈی نامی جماعت غیر ملکیوں کے خلاف اقدامات کررہی ہے جن کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو جرمنی چھوڑ کر چلے جانا چاہیے۔

ان کے خیال میں غیرملکیوں کا جرمنی سے چلے جانا ہی جرمنی کے حق میں بہتر ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com