کیفالو نیا، میں 87 مہاجرین کشتی سمیت پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک کشتی جس میں 87 مہاجرین سوار تھے کیفالو نیا اور زاکنتھوس کے درمیان پکڑی گئی ہے۔

کوسٹ گارڈ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تمام مہاجرین کو جن میں چھ بچے بھی شامل تھے پکڑ لیا گیا ہے۔

ان لوگوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ مہاجرین دوسرے کئی لوگوں کی طرح یونان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب کوسٹ گارڈ نے انہیں دیکھ لیا اور ان کو پکڑ لیا۔

مقامی لوگوں کی جانب سے ان مہاجرین کو کھانا ،پانی،  اور کپڑےوغیرہ دئے گئے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com