کراچی میں طوفانی بارشوں سے بدترین صورتحال، 6 افراد جاں بحق

کراچی: شہرقائد میں بد ترین طوفانی بارش نے تباہی مچادی جس کے باعث بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ برسات کے دوران کرنٹ لگنے ، چھت سے گرنے اور ڈوبنے کے واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں جن علاقوں میں موسلا دھاربارش جاری ہے ان میں گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیپا چورنگی ، یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ ، پی ای سی ایچ ایس ، شہید ملت روڈ ، شارع فیصل ، بلوچ کالونی ، دھوراجی کالونی ، کارساز، ملیر ، ایئر پورٹ ، ماڈل کالونی ، صفورا گوٹھ ، ڈیفنس ، کلفٹن ، کورنگی، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، گولیمار، ایم اے جناح روڈٖ، نمائش، جیل چورنگی ، گلستان جوہر، واٹر پمپ ، سہراب گوٹھ ، سپرہائی وے بھی شامل ہے

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com