غیر قانونی تارکین وطن سے بھری ہوئی وین الٹ گئی

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی سے آتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن سے بھری ہوئی وین الیکسندروپولی انٹرچینج کے پاس الٹ گئی وین کے الٹنے سے پانچ تارکین وطن زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ تمام تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے وین میں کل 24 افراد سوار تھے۔

پولیس کے مطابق ابھی تک حادثے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہو گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com