بیوی کی شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی کرنے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی کر رہی ہیں اور شوہر رحم کی اپیلیں کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خاتون خانہ نے اپنے شوہر سے رسیوں کو باندھ رکھا ہے اور ایک موٹے ڈنڈے سے بری طرح پٹائی کر رہی ہیں اور شوہر رحم کی بھیک مانگ رہا ہے جس کا خاتون خانہ پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہوتا اور وہ مسلسل اپنے شوہر کو پٹتی رہیں۔Woman beeting man

پٹائی کے دوران شوہر وعدہ کرتا بھی نظر آتا ہے کہ اب وہ شراب کو کبھی ہاتھ نہیں لگائے گا اور نشہ کرنے کے بجائے اپنے کام دھندے پر توجہ دے گا۔ یہ ویڈیو بھارت کے کس علاقے کی ہے اور یہ واقعہ کب رونما ہوا اس حوالے سے فی الحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com