وزیراعظم یونان میں کم سے کم تنخواہ بڑھانے کے لیے پر عزم۔

وزیراعظم الیکسی چپراس نے نئی کابینہ سے پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان کے لوگوں نے میمورنڈم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بہت سی مشکلیں جھیلی ہیں۔

اور اب  وقت آگیا ہے کہ یونان کے لوگوں کو ان کے صبر کا پھل ملے۔

 وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، غربت کو ختم کرنے، اور کم سے کم تنخواہ کو بڑھانے کے لیے ایک پروگرام ترتیب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میمورنڈم کا سرکل ختم ہوچکا ہے اور یونان کے لوگ اچھے مستقبل کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔اب یہ گورمنٹ کا کام ہے کہ دن رات ایک کرکے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یونان کو سرمایہ کاروں کے لیے ایک پر کشش ملک بنانا ہوگا تاکہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھ سکے کیونکہ جب کسی بھی ملک میں سرمایاکاری بڑھتی ہے تو روزگار کے مواقع بھی پڑھتے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com