جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لئے سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کا اعلان

جیسا کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں یہ وعدہ کیا تھا کہ جو بھی پاکستانی غیرملکی جیلوں میں بلاوجہ قید ہیں ان سب کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اسی سلسلے میں اب پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ غیر ملکی جیلوں میں بلا وجہ  قید پاکستانیوں کے کوائف اکٹھا کریں تاکہ ان کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کی جانب سے پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی جو یونان کی جیلوں میں بلاوجہ قید ہیں ان کے کوائف وہ خود، ان کے ساتھی یا فیملی کے اراکین اس نمبر پر بھیجیں۔

WhatsApp.  00306943850188

کوائف میں شناختی کارڈ نمبر /پاسپورٹ نمبر /جیل کا ایڈریس /قیدی نمبر/ پاکستان کا ایڈریس/ نمبر ,شامل ہونا چاہئے۔

 

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com