وولومیں 63 سالہ مشہور ڈاکٹر ڈوب کر مر گیا۔

تفصیلات کے مطابق وو لو کے علاقے آئیوس یوآنس کے ساحل کے قریب ایک ڈاکٹر جس کی عمر 63 سال تھی سمندر  میں ڈوب کر مر گیا۔

لوگوں نے اس کی لاش کو اس وقت دیکھا جب وہ سمندر میں نہانے کے لیے گئے ہوئے تھے۔جب انہوں نے دیکھا کہ ایک لاش اوندھے منہ  پڑی ہوئی ہے تو انہوں نے کوسٹ گارڈ کو کال کی کوسٹ گارڈ نے آکر لاش کو  اٹھایا اور قریبی ہسپتال پہنچا دیا۔جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈاکٹر کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر ایک سائیکالوجسٹ تھا اور اس نے ایک وکیل عورت سے شادی کی ہوئی تھی اور وہ دونوں ان دنوں چھٹیاں منانے وولو گئے ہوئے تھے۔

ڈاکٹر کی موت کس طرح واقع ہوئی یہ ایک معمہ ہے اور اس پر سے پردہ اٹھانے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس سے پتا چل سکے گا کہ ڈاکٹر کی موت کی اصل وجہ کیا ہے۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com