گھاس کھانے والی شارک مچھلی

چائنا میں سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ چوڑے سر والی شارک مچھلی سمندری گھاس کھا کر بھی گزارا کر سکتی ہے ۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ یہ مچھلی اپنی روزمرہ کی کھانے کی ضرورت کا 60 فیصد سمندری گھاس سے پورا کر سکتی ہے۔

ایک سائنسی جریدے میں یہ بات شائع ہونے کے بعد کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس پر تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے مختلف قسم کی شارک مچھلیوں کو سمندری گھاس سے مشابہت رکھنے والا چارہ دیا جسے حیرت انگیز طور پر شارک مچھلیوں نے کھا کر ہضم بھی کر لیا۔

اس تحقیق کے نتائج کو لندن کے ایک جریدے میں شائع کیا گیا ہے اور اس سے اس بات کی نفی ہوتی ہے کہ شارک مچھلیاں صرف گوشت کھا سکتی ہیں

بلکہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ شارک مچھلیاں بھی گھاس کھا کر زندہ رہ سکتی ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com