جزیرہ کریتی:اراکلیو ائیرپورٹ امیگریشن حکام نے 89 افراد کو گرفتار کر لیا۔

امیگریشن حکام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تین ستمبر سے لے کر نو ستمبر تک انہوں نے 89 افراد کو گرفتار کیا ہے جو جعلی کاغذات پر سفر کر رہے تھے۔

ان افراد کے پاس جرمنی، فرانس، اٹلی، سپین، جاپان، ناروے، آئس لینڈ، ہالینڈ، کے جعلی کاغذات تھے جن پر یہ سفر کررہے تھے لیکن جب امیگریشن حکام نے چیک کیا تو یہ کاغذات جعلی نکلے۔

سفر کرنے والوں میں 61 مرد اور 28 عورتیں شامل تھیں ان افراد میں افغانستان، ایران، سیریا، لبنان ،پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، اور کئی دوسرے ممالک کے افراد شامل تھے۔

ان سب کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تین نے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے ان افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ ان کے سرغنہ کا پتہ لگایا جاسکے۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com